بنگلورو،4؍مئی(ایس او نیوز) وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کافی تیزی سے ترقی کررہاہے اور اس قدر ترقی کرچکا ہے کہ ترقیخواتین کی حدودں سے آگے بڑھتے ہوئے اب خواتین کے ذریعے ترقی کے مقصد کو حاصل کررہا ہے اسی لئے ان کی حکومت نے خارجہ اور دفاع کے دواہم قلمدان خواتین کو دئے ہیں۔ آج ویڈیوکانفرنس کے ذریعے کرناٹک بی جے پی مہیلا مورچہ کے کارکنوں سے مخاطب ہوکر مودی نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد ہے کہ خواتین کو اس قدر طاقتور بنایا جائے کہ وہ ملک کی ترقی میں حصہ دار بن سکیں۔ اسی مقصد کے تحت اہلیت کی بنیاد پر دفاع کا قلمدان نرملا سیتارامن اور خارجہ کے قلمدان سشما سوراج کو دیا گیا ہے۔ بی جے پی کو مضبوط کرنے میں خاتون کارکنوں کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام بوتھ سطح پر ہونی چاہئے۔اگر پارٹی بوتھ سطح پر جیت گئی تو اسمبلی اور پارلیمان جیتنا اس کے لئے مشکل نہیں۔